سی پی آئی قائدین کی گورنر ہماچل پردیش بنڈارو دتاتریہ سے خیرسگالی ملاقات

   

Ferty9 Clinic


ہماچل پردیش کی یونیورسٹیز میں تعلیمی سہولتوں پر بات چیت
حیدرآباد: سی پی آئی قائدین نے گورنر ہماچل پردیش بنڈارو دتاتریہ سے خیرسگالی ملاقات کی۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا تلنگانہ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی اور آندھراپردیش کے سکریٹری کے رام کرشنا نے بنڈارو دتاتریہ سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے سپوت کا اہم عہدہ پر فائز ہونے کے لئے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ہماچل پردیش کی یونیورسٹیز میں تلنگانہ کے طلبہ کو تعلیمی مواقع کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ تلنگانہ کی یونیورسٹیز میں 60 فیصد نشستیں خالی ہیں۔ ڈاکٹر نارائنا نے سرکاری یونیورسٹیز کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے ہماچل پردیش میں حکومت کی جانب سے تعلیمی مواقع کے بارے میں استفسار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں تعلیمی نظام نقائص سے پر ہے۔ وائس چانسلر اور ٹیچنگ اسٹاف کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ سی پی آئی قائدین نے کہا کہ یونیورسٹیز کے مسائل کے سلسلہ میں بائیں بازو کی جماعتیں احتجاج کا منصوبہ رکھتی ہیں۔