کیرالا 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کیرالا سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ خاتون نے آج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ برسر اقتدار پارٹی سی پی آئی (ایم) کے مقامی چیروپلسری آفس میں اُس کی عصمت ریزی کی گئی ۔جس کے بعد پولیس نے اِس سلسلہ میں شکایت درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اِس سلسلہ میں پولیس نے گزشتہ ہفتہ کو نامعلوم نومولود پائے جانے پر کیس بھی درج کیا تھا۔