سی پی ایم تائید کے بارے میں عنقریب اعلان کرے گی

   

حیدرآباد 21 اگسٹ، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کی منوگوڑو ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس کی تائید کے بعد سی پی ایم نے مخالف بی جے پی طاقتوں سے اشتراک کا اعلان کیا۔ سی پی ایم سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے واضح کیا کہ منوگوڑو میں سی پی ایم مقابلہ نہیں کریگی۔ کس پارٹی کی تائید کرنا ہے اس پر عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ بھونگیر کے سی پی ایم قائدین کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویرا بھدرم نے کہا کہ کھمم میں ٹی آر ایس قائد ٹی کرشنیا کے قتل میں پارٹی کا کوئی رول نہیں اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یادادری میں 160 تالابوں کے تحت آنے والے علاقوں میں چوکسی ضروری ہے کیونکہ اطراف کے علاقوں میں پانی داخل ہوسکتا ہے۔ر