سی پی ایم سکریٹری ویرا بھدرم کی حالت بدستور نازک

   

حیدرآباد۔/17 جنوری، ( سیاست نیوز) سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری ٹی ویرا بھدرم کی حالت بدستور نازک بنی ہوئی ہے اور وہ ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹرو انٹرالوجی میں وینٹلیٹر پر ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ ہیلت بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ویرا بھدرم کی حالت بدستور نازک ہے اور ماہرین کی ٹیم کے ذریعہ علاج جاری ہے۔ اسی دوران سی پی ایم کے پولیٹ بیورو رکن بی وی راگھولو نے ہاسپٹل پہنچ کر ڈاکٹرس سے بات چیت کی اور صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ویرا بھدرم کی حالت میں سدھار ہورہا ہے اور علاج کا اثر دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویرا بھدرم کی حالت مستحکم ہے۔ واضح رہے کہ سی پی ایم قائد کو قلب پر حملہ کے بعد کھمم سے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔1