پارٹی کے سٹی سکریٹری ایم سرینواس نے نامپلی ڈیویژن میں یاترا کا افتتاح کیا
حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد سی پی ایم کی جانب سے 24 تا 28 مارچ تک شہر کے مختلف کالونیوں ، بستیوں و چوراہوں پر بی جے پی کی تعصب پسندی اور کارپوریٹر پالیسیوں کے خلاف ’’ جنا سیتنیا یاترا ‘‘ عوامی شعور بیداری تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سی پی آئی سٹی سکریٹری ایم سرینواس نے آج اس پروگرام کا اسمبلی حلقہ نامپلی کے بھوجاگٹہ پر آغاز کیا ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مفاد پرستی کیلئے بی جے پی ملک میں نفرت کا زہر گھول رہی ہے ۔ بی جے پی کے مرکز میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد ہندو خطرے میں ہونے کا نعرہ دیتے ہوئے اقلیتوں پر حملے کئے جارہے ہیں ۔ مودی کے دور حکومت میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 200 گناہ اضافہ ہوگیا ہے ۔ پٹرول ، ڈیزل اور پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام پر زائد مالی بوجھ عائد کردیا گیا ہے ۔ ان 9 سال کے دوران ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ۔ ملک پر قرض کا بوجھ عائد ہوگیا ۔ بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ۔ پبلک سیکٹرس کو بند کردیا گیا یا خانگی کمپنیوں کے حوالے کردیا گیا ۔ ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی طبقات کو جو تحفظات فراہم کئے گئے ہیں اس کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ بی جے پی اپوزیشن کے خلاف قومی تحقیقاتی ایجنسیوں ای ڈی ، سی بی آئی اور انکم ٹیکس کا بیجا استعمال کر رہی ہے اور انتقامی کارروائی کر رہی ہے ۔ ان تحقیقاتی ایجنسیوں نے پروگرام میں سٹی پارٹی کمیٹی کے ارکان این مارننا ، آر وینکٹیش نامپلی زون کے کنوینر سی ملیش کے علاوہ شنکر ، وینکٹ سوامی یادیا ، کمار، ابراہیم اور دوسرے موجود تھے ۔