سی ڈی کے گلوبل کا فیملی ڈے ایونٹ کا انعقاد

   

شمس آباد 22 جنوری (سیاست نیوز) سی ڈی کے گلوبل نے اپنے آٹھویں فیملی ڈے ایونٹ ملیکا کنونشن سنٹر شمس آباد میں منعقد کیا۔ سی ڈی کے گلوبل سے وابستہ ڈیلرس اور OEMS اپنے افراد خاندان کے ہمراہ ایک روزہ تقریب میں شرکت کی۔ موسیقی و تفریحی پروگرامس پیش کئے گئے اور منتخب افراد کو ایوارڈس بھی پیش کئے گئے۔ اس موقع پر مسٹر اروند چترویدی سینئر نائب صدر و منیجنگ ڈائرکٹر سی ڈی کے گلوبہ انڈیا نے کہاکہ ہم آٹھویں فیملی ڈے ایونٹ Celebrating the Journey کے نام سے منعقد کررہے ہیں۔ اس تنظیم میں حیدرآباد اور پونے کے 1400 سے زائد افراد کام کررہے ہیں۔ افراد خاندان کے ہمراہ تقریب منعقد کرتے ہوئے آپس میں خوشیاں بانٹتے ہیں۔ رنیم اروڑہ نائب صدر نے کہاکہ ہم سب ملکر ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ سی ڈی کے مئی 2015 ء میں ہندوستان میں شروع کیا اور آج یہ دن بہ دن ترقی کررہا ہے جس میں کئی افراد کی محنت اور جستجو شامل ہے۔