س12 سو سرکاری اسکولس بند کرنے کے بجائے معیاری تعلیم کی فراہمی کا مطالبہ

   

کریم نگر میں ڈی ای او دفتر پر دھرنے سے ایس ایف آئی ضلع سکریٹری جے رجنی کانت کا خطاب

کریم نگر /22 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست بھر میں سرکاری اسکولس کو بند کردئے جانے کی ہو رہی منصوبہ بند سازش سے باز آجانے کی ایس ایف آئی ضلع سکریٹری جے رجنی کانت نے مطالبہ کیا ۔ سرکاری اسکولس کو بند کردئے جانے کے خیال کو ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی ای او دفتر کے سامنے دھرنا دیا اور اس موقع پر مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم کی جانب سے انتہائی لاپرواہی و مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیم کے شعبہ کو دراصل خانگیانے کے حوالے کرنے کی منصوبہ کرتی چلی آرہے تعلیمی کے حصول کا حق ہر شہری کو حاصل ہے لیکن حکومت قریب 12 سو اسکولس کو بچوں کی کمی کے بہانے بند کردینا چاہتی ہے ۔ اس طرح غریب کمزور طبقات کے بچوں کو تعلیم سے دور کر رہی ہے۔ تعلیمی حق قانون کی ترمیم کیلئے ریاستی حکومت جو منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔اسے ترک کرنا ہوگا اور مطالبہ کیا کہ سرکاری مدرسوں کو ضرورت کے مطابق زیادہ سے زیادہ فنڈس کی اجرائی کی جانی چاہئے اور انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری مدرسوں میں معیاری عصری تعلیمی ضروریات کی فراہمی کے بجائے بندکر ردینے کا فیصلہ انتہائی شرمناک ہے ۔ پانچ کیلومیٹر فاصلے پر ایک مدرسہ ہونیکی وجہ سے طلبہ کو پریشانی ہو رہی ہے ۔ سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے آج اعلی عہدوں پر موجود ہے ۔ اس دھرنے میں پوچم پلی پی راکیش ، پی دھرویش کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔