س18 سالہ کوہلی کی ٹوکیو اولمپک میں رسائی

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کی 18 سال کی پلک کوہلی نے ٹوکیو پیرالمپک کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ پیرالمپک کے لئے کوالیفائی کرنے والی سب سے نوجوان پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی بن گئی ہیں۔ پلک نے ایس ایل 3، ایس یو5 خواتین ڈبلز مقابلے کے لئے کوالیفائی کیا ہے ۔ پلک نے تجربہ کار پارول پرمار کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔ اسپینش پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل کے اختتام کے بعد یہ اعلان کیا گیا۔ حالانکہ کورونا سے متعلق سفر پر پابندی کی وجہ سے ہندوستان کا دستہ اس مقابلے میں حصہ نہیں لے سکا۔ جالندھر میں پیدا ہونے والی پلک نے اٹھارہ سال کی عمر میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پیرالمپک میں جگہ بنائی ہے ۔ عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر موجود پلک اور پارول ان کھیلوں کے لئے کوالیفائی کرنے والی ہندوستان کی پہلی پیراشٹلرس بن گئی ہیں۔ پیرا بیڈمنٹن اس سال پیرالمپک میں اپنا ڈیبیو کرے گا۔ پلک نے پیرالمپک میں جگہ ملنے کی خبر ملتے ہی کہا مجھے آج باقاعدہ طور پر یہ اطلاع ملی اور میں اس خبر کو سن کر بے حد خوش ہوں۔پلک اور پارول لکھنؤ میں واقع گورو کھنہ ایکسکیلیا بیڈمنٹن اکیڈمی میں ٹریننگ کرتی ہیں جو ہندوستان کی پہلی پروفیشنل بیڈمنٹن اکیڈمی ہے ۔