س5ستمبر سے سرکاری دواخانوں میں روٹا وائرس ٹیکہ اندازی کا آغاز

   

گمبھی راؤ پیٹ میں ANMS کے اجلاس سے ڈاکٹروں کا خطاب

گمبھی راؤ پیٹ /22 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری طور پر سرکاری دواخانوں میں پانچ ستمبر سے بچوں کی صحت کی نگہداشت کیلئے دئے جانے والے Rotavirus Vaccine اندازی کا آغاز ہو رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ANMS دیگر متعلقہ عہدیداروں کا ایک تربیتی کیمپ گمبھی راؤ پیٹ کے سرکاری دواخانے میں عمل میں آیا ۔ جس میں اسٹیٹ ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر سری رام و دیگر نے شرکت کی ۔ اس تربیتی کیمپ میں Vaccination روٹاوائرس کے استعمال سے متعلق Immonesation Officer اے ایس موہن راؤ نے جانکاری دی اور عوام کو اس سرکاری طور پر دی جانے والی سہولیات سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر راجہ لکشمی ، سی ایچ او رمیش ڈاکٹر سدھیر ، موہن راؤ وغیرہ موجود تھے ۔