س89سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندوستان کا تیسرے مقام پر ٹسٹ

   

نئی دہلی ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن آئی سی سی ٹسٹ چمپین شپ کا فائنل ہندوستان کی ٹسٹ تاریخ میں 89 سال میں پہلی مرتبہ ٹیم تیسرے مقام پر ٹسٹ کھیلے گی۔ ٹسٹ ٹیم کی حیثیت رکھنے والے ممالک میں ہندوستان اور بنگلہ دیش ایسی دو ٹیمیں ہیں جنہوں نے اب تک تیسرے مقام پر ٹسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔ گزشتہ ایک دہے کے دوران بیشتر ٹیموں نے پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز زیادہ تر متحدہ عرب امارات میں کھیلی ہے جس کی وجہ سے انہیں تیسرے مقام پر ٹسٹ کھیلنا پڑا۔ پاکستان کو غیر محفوظ ملک قرار دینے کی وجہ سے اس نے بیرونی ٹیموں کی میزبانی امارات میں کی جہاں میدان میں شائقین کی تعداد انتہائی کم تھی۔ 2007-08 کی گھریلو سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کے خلاف کوئی ٹسٹ نہیں کھیلا لہذا اسے تیسرے مقام پر ٹسٹ کھیلنے کی نوبت ہی نہیں آئی۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹسٹ چمپین شپ کا فائنل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا لیکن اس مقابلہ کے مشاہدہ کے لئے 4 ہزار شائقین کو میدان میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ فائنل کے متعلق کرکٹ شائقین میں کافی دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔ کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔