شاداں انجینئرنگ کالج میں ایک حافظ قرآن کو مفت داخلہ

   

چار سال فری تعلیم کاشاہ عالم رسول خان چیرمین کا اعلان
حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) سیاست انجینئرنگ فیر میں ایک طالب علم حافظ محمد عبدالقوی نے شرکت کرتے ہوئے شاداں انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک میں داخلہ کیلئے کالج کے نمائندے ڈاکٹر الیاس پروفیسر شاداں انجینئرنگ کالج سے رابطہ کیا اور حافظ قرآن ہونے کی بات کہی۔ فوری پروفیسر الیاس نے چیرمین شاداں ایجوکیشن سوسائٹی مسٹر شاہ عالم رسول خان کو بتایا کہ حافظ قرآن شاداں انجینئرنگ کالج میں داخلے کے خواہاں ہیں جس پر انہوں نے ہدایت دی کہ نہ صرف اس حافظ قرآن کو داخلہ مفت دیا جائے بلکہ چار سال تک بالکل فری تعلیم کا پیشکش کردیا۔ اس فیصلہ پر سیاست ایجوکیشن فیر کے تمام شرکاء اور دیگر افراد نے اس اقدام کی ستائش کی۔ شاداں انجینئرنگ کالج انتظامیہ نے دیگر حفاظ طلبہ کو انجینئرنگ میں داخلہ پر ایسی پیشکش کی ہے۔ حافظ عبدالقوی نے مدرسہ ابراہیمیہ تحفیظ القرن سے حفظ مکمل کیا ہے۔ جناب ادریس شریف کی زیر نگرانی بریلینٹ مشن ہائی اسکول سے ایس ایس سی کامیاب کیا اور انجینئرنگ کی تعلیم کی ان کی خواہش کو شاداں گروپ نے پورا کیا جس پر ستائش کرتے ہیں۔