شاد نگر ۔رنگاریڈی ضلع کے شادنگر کورٹ کے ایڈیشنل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ شری شیام پرساد کو ایل بی نگر کورٹ کو تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے ۔ ان کی جگہ شادنگر ایڈیشنل جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کورٹ کی حیثیت سے شریمتی آر لکشمی کو متعین کیا گیا ہے۔ شادنگر کورٹ کے ایڈیشنل جوڈیشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ شری شیام پرساد کا تبادلہ کے ضمن میں شادنگر کورٹ کے احاطہ میں وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ بار ایسوسی ایشن شادنگر کے زیراہتمام شری شیام پرساد کے لیے وداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شادنگر کورٹ کے معزز وکلا نے شری شیام پرساد کو تہنیت پیش کی۔اس تقریب کی صدارت شادنگر بار اسوسی ایشن صدر ستیہ نارائنا نے کی۔ اس موقع پر نائب صدور چندرایا ، شنکر ، خازن سرینواس مورتی ، جوائنٹ سکریٹری سریندر ریڈی ، ناگراج ، سرینواس ، محترمہ صبیحہ سلطانہ ، راج گوپال ، کے علاوہ معزز وکلاء اور شادنگر کورٹ کے عملہ موجود تھے۔
