شادنگر ۔ قومی شاہراہ نمبر 44 شاد نگر کے قریب واقع موضع انارم کے پاس پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ اتوار کی صبح رنگاریڈی ضلع کے شاد نگر بائی پاس پر پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک پیٹ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سید عبید اپنے تین دوستوں کے ساتھ مچھلی کے شکار کے لئے سوئفٹ کار میں سوار ہو کر بعد نماز فجر حیدرآباد سے جورالہ پراجکٹ میں مچھلی کا شکار کرنے کیلئے روانہ ہونے تھے کے شادنگر کے قریب سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 1) سید عبید 2) حنان اور 3) ذیشان شامل ہیں جبکہ حارث شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے 44 پر شاد نگر کے کار بے قابو ہوکر ڈوائیڈرسے ٹکرا گئی اور اسی سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے اور ایک شدید زخمی ہے اور تمام کا تعلق حیدرآباد کے مختلف مقامات سے ہے ۔ شادنگر پولیس کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجہہ تیزرفتاری کار چلانے نے یہ حادثے پیش آیا ۔