بیدر میں بھی پروگرام منعقد کرنے کا مشورہ، ملت فنڈ رشتوں کا دو بہ دو پروگرام، ڈاکٹر مقصود چندہ اور دیگر کا خطاب
سیاست و ملت فنڈ سے منعقدہ رشتوں کے
دو بدو پروگرام کی جھلکیاں
٭ ادارے سیاست او رملت فنڈ کا 110ویں دوبدو پروگرام اتوار کے روز منعقد ہوا
٭ والدین ‘ سرپرستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
٭ والدین اورسرپرستوں کواگلے پروگرام کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے
بے چین دیکھاگیا۔
٭ مختلف کاونٹرس پر رہنمائی کے لئے والینٹرس تعینات کئے گئے ۔
٭ کویڈ 19کے پیش نظر صفائی کاخاص خیال رکھا گیا۔
٭ شہر حیدرآباد اورریاست کے دیگر اضلاع سے بھی والدین اورسرپرستوں نے دوبدوسے
استفادہ اٹھایا۔
٭ حسب روایت ڈاکٹرس ‘ انجینئر ‘ پوسٹ گریجویٹس‘ گریجویٹس‘ انٹر میڈیٹ ‘ ایس ایس سی ‘
اورمعذور لڑکے لڑکیو ںکے بائیو ڈاٹاز کے مشاہدے کے لئے علیحدہ کاونٹرس نصب
کئے گئے تھے۔
٭ کاونٹرس پر والدین اور سرپرستوں کا ہجوم تھا۔
٭ جناب ظہیرالدین علی خان نے دوبدو ملاقات پروگرام کے تمام امور کی نگرانی کی ۔
٭ سیاست کے فیس بک پیج پر 110ویں دوبدوپروگرام کی راست نشریات کا انتظام بھی کیاگیا۔
٭ بیدر سے تشریف لائے ڈاکٹر مقصود چندہ کی قیادت میںایک وفد نے بھی پروگرام
میںشرکت کی۔
حیدرآباد۔ 19ڈسمبر(سیاست نیوز) ادارے سیاست او رملت فنڈ کے زیر اہتمام 110ویں دوبدو ملاقات پروگرام کاوائی ایس فنکشن ہال راجندر نگر میںشاندار پیمانے پر منعقد ہوا۔ لڑکے او رلڑکیوں کی شادیوں کے لئے رشتوںکی تلاش کے اس منفرد 110ویںدوبدوملاقات پروگرام میںصبح سے ہی والدین اور سرپرستوں کی آمد کا تانتا بندھاہوا تھا۔ محمد احمد کی قرآت کلام پاک سے اس پروگرام کاآغاز ہوا ۔اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ وعلیہ سلم محمد مجاہد نے نعت رسول مقبولﷺ کا نذرانہ پیش کیا۔اس پروگرام میںکنونش سنٹر کے مالک اورمدرسہ عظمت القرآن کے نگران کار جناب محمد عبدا لسمیع ‘ ایران سفارت خانہ دہلی سے تشریف لائے مترجم برائے سفارت خانہ حیدررضا ضابط ‘ اور بیدر سے تشریف لائے مختلف اقلیتی اداروں سے وابستہ ڈاکٹر مقصود چندہ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ریٹائرڈ بینک منیجر جناب الیاس باشاہ نے پروگرام کی کاروائی چلائی۔ڈاکٹر مقصود چندہ نے کہاکہ ادارے سیاست او رملت فنڈ کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔انہوںنے کہاکہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد شادیوں کو آسان بنانا اور ملت کو بیجا اصراف سے بچاناہے۔انہوں نے کہاکہ پروگرام میں عوام کی کثیر تعداد میںشرکت اس بات کی گواہ ہے کہ کس قدر دیانت داری کے ساتھ ادارے سیاست او رملت فنڈ اس کام کو انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع بیدر میںاس قسم کے اصلاحات کی اشد ضرورت ہے جہاں پرہم نے کویڈ کے موقع پر بہت سارے فلاحی کام انجام دئے جس میںآکسیجن کی سپلائی سے لے کر مریضوں کے لئے ادویات اور دیگر ضروریات کی فراہمی شامل ہے۔ اس کے علاوہ کویڈ سے فوت ہونے والوں کے لئے نماز جنازہ سے لے کر تدفین تک کے انتظامات انجام دئے مگر سماج کی اشد ضرورت مانے جانے والے دوبدو ملاقات پروگرام کے طرز پر اب تک بیدر میں کوئی کام نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پروگرام میںشرکت کرنے والوں کو یہاں پر ایک بہترین ماحول فراہم کیاجارہا ہے جس کے ذریعہ وہ نہ صرف اپنے لڑکے لڑکیوں کے لئے بہتر رشتے تلاش کر پارہے ہیںبلکہ درمیانی لوگوں کے اجار ہ داری سے بھی وہ محفوظ ہیں۔ ایسی مثال ہمیںکہیںپر بھی نہیںملے گی ۔ انہوںنے بیدر میںبھی ادارے سیاست او رملت فنڈ کو اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے کے لئے مدعو کیاہے۔ انہوں نے شادی سے قبل پر ی میریج کونسلنگ او رشادی کے بعد چھوٹے چھوٹے گھریلوں تنازعات سے بچنے کے لئے بھی ایک کونسلنگ سنٹر کے قیام کو ضروری قراردیاتاکہ معمولی باتوں کا رشتہ ازدواج میںخلل نہ پڑسکے۔ایران سفارت خانہ دہلی کے مترجم حیدررضا ضابط نے اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ادارے سیاست او رملت فنڈ کے پروگرام کی عالم اسلام میں ہمیںکہیںپر بھی نظیر نہیںملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پروگرام پر ایک ڈاکیومنٹری فلم تیار کی جارہی ہے جس کو ایران کے ٹیلی ویثرن چیانل پر نشر کیاجائے گا تاکہ اس نظیر او رفکر کو عالم اسلام میںعام میںکیاجاسکے۔انہوں کہاکہ شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں اور ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات پر اس پروگرام سے مسلمانوں کواستفادہ اٹھانا چاہئے جہاں پر رشتوں کے تعین کا مکمل اختیار والدین ‘ سرپرستوں کے پاس ہوتا ہے۔انہوںنے مدیر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان‘ جناب ظہیر الدین علی خان‘ ادارے سیاست اور دوبدوپروگرام کے تمام منتظمین او روالینٹرس کے ساتھ نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔اور کہاکہ یہ اللہ تعالی کی جانب سے عطاء کی گئی توفیق ہے جس کے ذریعہ ادارے سیاست او رملت فنڈ قوم اورملت کی خدمات پر مامور ہے۔جناب محمد عبدالسمیع نے کہاکہ ادارے سیاست اورملت فنڈ کے دو بدو ملاقا ت پروگرام کی ستائش کی اور کہاکہ ملت کی خدمت کے اس جذبے نے ہی مجھے اپنا فنکشن ہال منتظمین پروگرام کو فراہم کرنے پر آمادہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اسطرح کے پروگراموں کے لئے لوگوں کوآگے آنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے شرکاء کو اس موقع سے استفادہ اٹھانے کی بھی اپیل کی او ر منتظمین وشرکاء کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ناظم علی اور پروگرام کی کاروائی کے دوران الیاس باشاہ نے بھی پروگرام سے خطاب کیا۔اس موقع محمد احمد ‘ صالح بن عبداللہ باحذیق‘ محمدمنصورکے علاوہ پروگرام کی ساری ٹیم موجود تھی۔