انصاف دلانے پولیس کے تیقن پر ، لڑکی ہوئی احتجاج سے دستبردار
حیدرآباد :۔ محبت اور شادی کے نام پر دھوکہ دینے والے عاشق کے گھر میں گھس کر معشوقہ نے احتجاج کیا ۔ یہ واقعہ ورنگل اربن ضلع کے یلاکرتی منڈل میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب دونوں کی پہلی مرتبہ ایک مندر میں ملاقات ہوئی تھی جو دوستی کے بعد آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہوگئی ۔ دونوں نے ساتھ میں جینے مرنے کی قسمیں کھائی اور چار سال سے دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے ۔ تاہم گذشتہ چند دنوں سے پرشانت اپنی محبوبہ کو نظر انداز کررہا تھا اور شادی کے معاملے میں ٹال مٹول کی پالیسی اپنا رہا تھا ۔ جب لڑکی کی جانب سے شادی کے لیے دباؤ ڈالا گیا تو اس نے اپنا فون بند کرلیا ۔ جس پر لڑکی نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ پرشانت کے گھر پہونچ گئی اور گھر میں بیٹھ کر احتجاج شروع کردیا ۔ انصاف ملنے تک احتجاج سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا ۔ اطلاع ملنے پر سب انسپکٹرس جی اُما اور ٹی وی آر سوری پہونچکر احتجاج کرنے والی لڑکی سے بات چیت کی اور دو دن میں انصاف دلانے کا تیقن دیا ۔ جس کے بعد لڑکی احتجاج سے دستبردار ہوگئی اور وہاں سے روانہ ہوگئی ۔۔