شادی شدہ شخص سے لو میاریج ، رشتہ داروں سے دوری اور شوہر کی ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد : /24 جولائی (سیاست نیوز) شادی شدہ شخص سے لو میارج کرنا ایک لڑکی کیلئے خودکشی کا سبب بن گیا ۔ جہاں والدہ اور رشتہ داروں سے دوری خاتون کی خودکشی کا سبب بن گئی جو شوہر کی ہراسانیوں اور مارپیٹ کا شکار تھی ۔ فلم نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 29 سالہ جی پرنیتا نے کل اپنے مکان میں خودکشی کرلی ۔ گریجویشن کے بعد پرنیتا ملازمت کی تلاش میں حیدرآباد آئی تھی جو جنگاؤں سے تعلق رکھتی تھی ۔ پرنیتا حیدرآباد میں اپنی رشتہ دار خاتون کے ساتھ رہتی تھی جس نے رشتہ داروں کو بتائے بغیر ہی راجو سے شادی کرلی تھی ۔ اپنی پسند سے پرنیتا نے لومیارج کیا تھا جو پیشہ سے سیلون میں کام کرتا تھا ۔ راجو شادی شدہ تھا اور اس نے سال 2015 ء میں شادی کی تھی اور سال 2018 ء میں بیوی کو طلاق دیا تھا اور سال 2020 ء میں پرنیتا سے شادی کی تھی ۔ شادی شدہ ہونے کے سبب پرنیتا کے گھر والوں نے اسے قبول نہیں کیا تھا ۔ جس کے سبب وہ پرنیتا کو اپنی والدہ اور گھر والوں سے بات کرنے نہیں دیا کرتا تھا ۔ گزشتہ سال مارچ میں پرنیتا کے بھائی پروین کی منگنی طئے ہوئی تھی اور اس تقریب میں پرنیتا کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔لیکن راجو نے شرکت سے انکار کردیا ۔ اور اس بات پر دونوں میاں بیوی میں جھگڑے چل رہے تھے اور راجو اپنی بیوی کو شدید ہراساں کررہا تھا اور مارپیٹ کا نشانہ بناتا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پرنیتا کی والدہ نے راجو پر بیٹی کی موت کا ذمہ دار ہونے کا الزام لگایا ۔ فلم نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع