شادی مبارک اسکیم غریب خاندان کیلئے نعمت : پرکاش گوڑ

   

شمس آباد ۔ 12 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد میں شادی مبارک و لکشمی کلیانم چیکس کی تقسیم راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی۔ پرکاش گوڑ نے اس موقع پر کہا کہ شادی مبارک اور لکشمی کلیانم اسکیم غریب خاندان کیلئے ایک نعمت ہے۔ غریب افراد اپنی بیٹی کی شادی کیلئے رقم کے بندوبست کرنے کیلئے کافی پریشان رہتے ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت ان کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ 116 روپئے ادا کررہی ہے جس سے انہیں کافی حد تک سہولت ہورہی ہے۔ کے سی آر کی قیادت میں ٹی آر ایس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہیں۔ بیمار افراد کے علاج کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے رقم منظور کررہی ہے۔ ہر طبقہ کی بلالحاظ مذہب و ملت کام کیا جارہا ہے۔ مختلف ترقیاتی کاموں کے ذریعہ ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر کولن سشماریڈی میونسپل چیرپرسن میر ٹی تنوی ضلع پریشد ممبر، وجیا منڈل پریشد صدر، محمد جہانگیر خان، نازیہ بیگم امجد، مسرت جہاں تاج بابا، ریکھا گیتا، کونسلرس کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔ محترمہ نازیہ بیگم امجد کونسلر نے راجندرانگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ نمبر 7 میں 7 چیکس منظور کئے گئے۔ اس طرح دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے بھی فنڈ منظور کریں۔