شادی میں بن بلائے مہمان سے برتن دھلوانے کا ویڈیو وائرل

   

بھوپال: مدھیہ پردیش میں انتہائی انسانیت سوز واقعہ پیش اآیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔حال ہی میں مدھیہ پردیش سے ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ ایک لڑکے سے شادی ہال کے برتن دھلوا رہے ہیں جب کے ساتھ ساتھ اسے مسلسل یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ شادی میں بغیر دعوت کے کیوں اآئے۔جبل پور کی اس ویڈیو میں لڑکا بتاتا ہے کہ وہ صرف کھانا کھانے شادی کی تقریب میں آیا تھا لیکن ویڈیو بنانے والا شخص اس کی ایک نہیں سنتا اور اسے برتن دھونے پر مجبور کرتا ہے۔ویڈیو بنانے والے شخص کے پوچھنے پر وہ یہ بھی کہتا ہے کہ میں ایم بی اے کا طالبعلم ہوں جس پر وہ شخص اسے مزید باتیں سناتا ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر لوگ افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔