شادی کا جشن ماتم میں تبدیل اتفاقی فائرنگ میں دو خواتین ہلاک

   

مرادآباد18جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے مرادآباد ضلع کے موڈا پانڈے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران کی گئی خوشی میں فائرنگ میں دو خواتین کی گولی لگنے سے موت ہوگئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ۔پولس نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔پولس نے بتایا کہ جمعرات تقریباً رات ساڑھے گیارہ بجے شادی کی تقریب میں نامعلوم لوگوں نے 12 بور کے طمنچے سے خوشی میں فائرنگ کی۔ اس دوران شادی میں آئیں چھ خواتین روشم، کسم، راج رانی، راج کماری، شیورانی اور سونم زخمی ہوگئیں۔شدید زخمی روشم اور کسم کو اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ 4 خواتین کا علاج کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولس ویڈیو فٹیج دیکھ رہی ہے ۔ کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر پولس پوچھ تاچھ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ ریاست میں خوشی میں فائرنگ کرنے پا بندی کے باوجود آئے دن اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ دو دن پہلے شاملی میں ہوا جہاں ایک نوجوان کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔