شادی کا رشتہ طئے کرنے پرنوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/10 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شادی کا رشتہ طئے کرنے پر دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلیا۔ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 32 سالہ مہیش کمار نے خودکشی کرلیا۔ پولیس کے مطابق مہیش کمار بڑنگ پیٹ علاقہ کے ساکن آنند کمار کا بیٹا تھا جو سنٹرنگ سامان سربراہ کرنے کا کام کرتا تھا۔ اس کی شادی کیلئے رشتے تلاش کئے جارہے تھے لیکن کوئی رشتہ مہیش کو پسند نہیں کررہا تھا۔ گذشتہ تین ماہ سے جاری مسلسل کوشش کے بعد مہیش کمار کے گھر والوں نے ایک رشتہ کو طئے کرلیا تھا اور بات چیت کیلئے جانے والے تھے۔ اس بات سے دلبرداشتہ مہیش نے رات دیر گئے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ع
اور مصروف تحقیقات ہے۔ع