شادی کیلئے لڑکیوں کی عمر سے متعلق بِل کمیٹی سے رجوع

   

نئی دہلی : لوک سبھا نے منگل کو لڑکیوں کی شادی کے لئے اقل ترین عمر 21 سال تک بڑھانے سے متعلق مجوزہ قانون کو اسٹانڈنگ کمیٹی سے رجوع کردیا۔ وزیر بہبود خواتین و اطفال سمرتی ایرانی نے کہاکہ مجوزہ قانون تمام مذاہب اور برادریوں میں یکسانیت کو یقینی بنائے گا۔ سمرتی نے لوک سبھا میں بِل کو متعارف کراتے ہوئے کہاکہ شادی کی عمر تمام مذاہب، ذات پات، نسل کے لئے یکساں ہونا چاہئے جس میں لڑکیوں اور خواتین کے خلاف امتیاز برتنے کی کوئی گنجائش نہ ہو۔ یہ بِل مختلف موجودہ قوانین میں ترمیم کرتا ہے۔