شادی کی تقریب میں ورمالا کے بجائے پیاز کے ہاروں کا تبادلہ

   

٭ وارناسی: اترپردیش کے وارناسی میں شادی کی ایک تقریب میں پیاز کی آسمان چھوتی قیمتوں کے خلاف انوکھا احتجاج دیکھا گیا جہاں جوڑے نے روایتی پھولوں کے بجائے پیاز اور لہسن سے تیار شدہ ہاروں کا تبادلہ کیا۔ بیان کیا جاتا ہے کہ مہمانوں نے بھی نوشادی شدہ جوڑے کو تحفہ کے طور پر پیاز کے باسکٹ دیئے۔ سماج وادی پارٹی کے اس تقریب کو جوڑے کیلئے تاریخی واقعہ قرار دیا اور کہا کہ ’’ہمارا پارٹی ایسے مسائل پر متعدد احتجاج کرچکی ہے‘‘۔