رائے گڑھ(مہارشٹرا)۔ ایک نئے شادی شدہ جوڑے اور ان کے والدین پر شادی کے روز ہی قواعد کی خلاف ورزی کا ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔ مہارشٹرا کے ضلع رائے گڑپ کے کرجت ٹاؤن میں یہ واقعہ پیش آیاتھا۔
واقعہ کی تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ تحدیدات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس جوڑے کے والدین نے مبینہ طو رپر 150مہمانوں کو تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیاتھا۔
قواعد کے مطابق مذکورہ تقریب میں 50لوگوں کو شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ سوشیل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ تقریب کے متعلق جانکاری ملنے کے بعد کاروائی پولیس حرکت میں ائی تھی۔
پولیس نے ائی پی سی کے متعلقہ دفعات کے علاوہ آفات سماوی ایکٹ اور وبائی امراض ایکٹ کے تحت نوشادی شدہ جوڑے اور ان کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔
سماجی جہدکار ہریشکیش نے اس واقعہ کو سرخیوں میں لیا اور کہاکہ ان کی منشاء نئے شادی شدہ جوڑے کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔وہ شادی خانہ کے مالک کی سرگرمیوں کو انتظامیہ کی نوٹس میں لانا چاہتے تھے۔
ین بلاک 1کی گائیڈ لائنس کے بموجب شادیوں میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی تعداد50سے زائد نہیں ہونی چاہئے