شادی کے نام پر لڑکی کو دھوکہ دینے والے شخص کو سزا

   

حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کی ایک عدالت نے شادی کے نام پر لڑکی کو دھوکہ دینے والے ایک شخص کو تین سال کی سزا اور 10 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ صنعت نگر پولیس نے سال 2014 کے ایک مقدمہ میں آج چارج شیٹ کو داخل کردیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم 24 سالہ راگھو انیل جو حفیظ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا نے متاثرہ لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا اور حیدرآباد ورنگل کے چکر کاٹے میدک کے چرچ کی سیر کرانے کے بعد ایک کرایہ کے کمرے میں لڑکی کی مرضی کے خلاف اس سے جسمانی تعلقات قائم کرنے کے بعد شادی کا وعدہ کیا ۔ شادی میں تاخیر کے بعد جب متاثرہ لڑکی کو اس بات کا علم ہوا کہ انیل پہلے سے شادی شدہ ہے لرکی کے رشتہ داروں کے ہمراہ پولیس سے رجوع ہوگئی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آج اس سلسلہ میں چارج شیٹ کو داخل کیا اور عدالت نے فیصلہ سنایا ۔