شادی کے نام پر کمسن لڑکی کو اغواء کرنے پر تین سال کی سزاء

   

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) شادی کے نام پر کمسن لڑکی کا اغواء کرنے والے ایک شخص کو عدالت نے تین سال کی سزا سنائی ہے ۔ مہیشورم پولیس نے سال 2018 کے مقدمہ میں آج چارج شیٹ کو داخل کردیا اور ابراہیم پٹنم کی عدالت نے سزا سنائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ستمبر سال 2018 میں 35 سالہ پوٹی سری راملو نے ایک 19 سالہ لڑکی کا اغواء کیا ۔ شادی کے بہانے اس لڑکی کا اغواء کیا گیا تھا ۔ دو روز بعد لڑکی اس کے چنگل سے آزاد ہوکر اپنے مکان پہونچی اور بھائی کی مدد سے پولیس میں شکایت کی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا تھا اور آج عدالت نے فیصلہ سنایا ۔