شادنگر۔/9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی ار ایس پارٹی ایم ایس نٹراجن نے صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی مختلف وجوہات کی بنا پر شادنگر کے 16 ویں وارڈ کونسلر اور میونسپل وائس چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے بیان میں خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ 1988 سے سیاست میں رہا ہوں۔جس کا مقصد ”انسانی خدمت” تھا۔ کرسچن کالونی کے لوگوں نے 16 وارڈز کے کونسلر کی حیثیت سے مجھے کونسلر کے طور پر منتخب کیا تھا۔ انہوں نے کرسچن کالونی کے بزرگوں کا، میری مدد کرنے والے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ جس وقت میں کونسلر بنا اس وقت کے رکن اسمبلی انجیا یادو کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کیونکہ انہوں نے ایک بار پھر میری خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے مجھے وائس چیئرمین شادنگر بلدیہ بنایا۔ فی الحال میں اپنی کئی ایک وجوہات کی بنا پر ان دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور عوامی خدمات کو جاری رکھوں گا۔ پارٹی میں ایک ذمہ دار بی آر ایس کارکن کے طور پر جس حد تک بھی کام کرنا تھا میں نے کیا ہے۔شادنگر میونسپل وائس چیئرمین و بلدیہ کونسلر ایم ایس نٹراج اپنے عہدے کا استعفی شاد نگر بلدیہ کمشنر کے حوالے کر دیا۔ اس بات کا واضح طور پر علم نہیں ہو سکا کہ نٹراج نے استعفیٰ کیوں دیا ہے لیکن نٹراج کے استعفیٰ سے سیاسی میدان میں کافی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔