دوبئی : امارات الیوم کے مطابق شارجہ کے علاقے التعاون کی الخان اسٹریٹ سے طلبہ سکول بس سے گھر واپس آرہے تھے کہ اچانک بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بس ڈرائیور نے راہگیروں کی مدد سے بچوں کو بس سے نکال کر ان کی جان بچائی۔ ایک اور بس کے ذریعے بچوں کو ان کے گھر پہنچایا گیا ہے۔