دبئی : سرمایہ کاری و ترقیات سے متعلق اتھارٹی شروق نے شارجہ کامرس اینڈ ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر نئے سال کی شروعات کو آتش بازی سے روشن کرنے کی تیاری کی ہے۔ رنگ بکھیرتی آتش بازی کے پس منظر میں عشائیے کا اہتمام ایک نئے خوشگوار سال کے آغاز ہوگا۔شارجہ کے متعلق اداروں نے نئے سال کی تقریبات کیلئے اس انداز سے تیاریاں کی ہیں ہیں کہ خاندان کے سبھی افراد اکٹھے اس موقع پر باہر نکل سکیں اور ایک محفوظ و دوستانہ ماحول میں لطف اندوز ہو سکے۔شروق نے شارجہ وسطی اور مرکزی علاقوں میں اس سلسلے میں پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ جس میں فیملیز بخوشی اور اطمینان کے ساتھ آسکیں گی۔المجاز واٹر فرنٹ : دسویں سالگرہ مناتے ہوئے المجاز واٹر فرنٹ نے نئے سال کے آغاز پر 8 منٹ پر محیط شاندار آتش بازی اور چراغاں کرنے کا اہتمام کیا ہے۔