شارجہ کی 48 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

   

شارجہ۔6مئی (سیاست ڈاٹ کام )متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی 48 منزلہ عمارت میں منگل کی رات خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔میڈیا نیشارجہ کے سرکاری میڈیا آفس کے حوالے سے بتایا کہ شارجہ کے علاقے النھدہ میں واقع ایبکو ٹاور میں آتشزدگی سے نو افراد زخمی ہوگئے۔شہری دفاع کو رات نو بجے ا?گ لگنے کی اطلاع ملی۔ فائر فائٹرزفورا ہی جائے وقوعہ پر پہنچے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ا?گ عمارت کی دسویں منزل پر لگی جس نے دیگر منزلوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔شہری دفاع کی ایمرجنسی ٹیموں نے ایک درجن فائر انجنوں اور متعدد ڈرونزکی مدد سیکئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعدآگ پرقابو پالیا۔ وائرل ہونے والی وڈیو میں آگ سے لپٹی عمارت کی بلندی سے نیچے کھڑی گاڑیوں پر ملبہ گرتے دیکھاجا سکتا ہے۔ملبہ گرنے سے نیچے کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ آتشزدگی سے عمارت کا ایک حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔امارت کے اخبار دی نیشنل کے مطابق ایبکو ٹاور کے قریب کم از کم پانچ عمارتوں کے رہائشیوں کو بھی حفاظت کے پیش نظر وہاں سے نکالا گیا ہے۔ ایبکو ٹاور میں رہائش پذیر افراد کو یواے ای کی ہلال احمر نے رہائش فراہم کی ہے۔