نئی دہلی ۔ 26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے حالیہ انکشافات کو جو شاردا چٹ فنڈ مقدمہ کے سلسلہ میں کئے گئے ہیں انتہائی سنگین قرار دیا ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرقیادت اس اسکام کی تحقیقات کیلئے ایک بنچ قائم کی گئی تھی ۔ کولکتہ کے پولیس کمشنر راجیو کمار نے شاردا چٹ فنڈ اسکام کے سلسلہ میں کہا کہ اس بنچ نے سی بی آئی کے انکشافات کو انتہائی سنگین حقائق پر مشتمل قرار دیا ہے ۔ تحقیقاتی محکمہ نے عدالت میں درخواست داخل کرتے ہوئے اندرون سات دن جوابی حلف نامہ داخل کرنے کا تیقن دیا ۔ ہائیکورٹ نے توہین عدالت کے فرد جرم کو مغربی بنگال ڈی جی پی ، چیف سکریٹری اور کمار کے خلاف دستبردار ہونے سے انکار کردیا ۔ عدالت نے قبل ازیں ڈائرکٹر کو جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ تاہم ہنوز جوابی حلف نامہ داخل نہیں کیا گیا ۔ چنانچہ بنچ نے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کو جو سی بی آئی کی پیروی کررہے تھے ہدایت دی کہ وہ فوری سربمہر لفافہ میں مناسب درخواست پیش کریں ۔
