حیدرآباد /23 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ شاستری پورم میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ آج صبح شاستری پورم کے ساکنان کیلئے اس خوفناک آگ کے صبح دہشت کا باعث بنا رہا ۔ جہاں ایک پلاسٹک گودام اور ٹائروں کا گودام جلکر خاکستر ہوگیا ۔ پلاسٹک گودام میں لگی آگ نے ٹائروں کے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دھویں کے بادل سارے علاقہ میں چھا گئے تاہم صبح کا وقت ہونے کے سبب کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا ۔ بلکہ دونوں گودام مکل طور پر جلکر خاکستر ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی فائر بریگڈ گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا تھا اور تقریباً تین تا 4 گھنٹے تک تین فائر انجن گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔