شاستری پورم میں تیسری منزل سے گرنے پر خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔/24 جنوری، ( سیاست نیوز) کنگس کالونی شاستری پورم میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ مائیلار دیوپلی پولیس کے مطابق 48 سالہ خاتون عائشہ صدیقہ جو کنگس کالونی علاقہ کے ساکن نواز الدین کی بیوی تھی مبینہ طور پر عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق اس خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی اور وہ آج عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگئی جسے فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاںعلاج کے دوران وہ فوت ہوگئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔