شام:حالیہ جھڑپوں میں ایک لاکھ 80ہزار افراد بے گھر،حالات بدتر

,

   

نیویارک،18مئی (سیاست ڈاٹ کام)بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ شمال مغربی شام میں حالات مسلسل بگڑ رہے ہیں۔ عالمی امدادی تنظیموں کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ، جب دمشق حکومت کی جانب سے باغیوں کے زیرقبضہ علاقے حاصل کرنے عسکری کمک بھیجی گئی ہے۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق روس اور ترکی کی جانب سے گزشتہ برس ستمبر میں شمال مغربی شام میں فائربندی کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاہدہ بکھرتا نظر آ رہا ہے۔ جمعہ کو 70 امدادی تنظیموں نے اپیل کی ہے کہ فریقین لڑائی روکیں۔ حالیہ جھڑپوں کی وجہ سے 1.8 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔