شامی شہریوں کے جشنِ آزادی کے دوران اسرائیلی بمباری

   

دمشق : اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اہم سیکیورٹی اہداف پر اس وقت بم باری کی جب شامی باشندے گزشتہ شب آزادی کا جشن منا رہے تھے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شامی فوج کے چوتھی ڈویژن ہیڈکوارٹر اور ریڈار بٹالین کونشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ہزاروں شامی باشندے دارالحکومت دمشق، دیگر قصبوں اور شہروں کی سڑکوں پر نکل کر بشار الاسد کی حکمرانی کے خاتمے کا جشن منا رہے تھے کہ اسرائیلی فضائی حملوں سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔