دمشق : خانہ جنگی کا شکار شام کی حکومت نے صدر بشار الاسد کے اقتدار چھوڑنے سے متعلق ایک ویڈیو کی صداقت کی تردید کی ہے۔شامی وزارت اطلاعات نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل پیج پر ایک بیان میں لکھا کہ ”براہ کرم توجہ دیں اور دہشت گرد تنظیموں سے ہوشیار رہیں۔ دہشت گردوں نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک من گھڑت ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں صدر بشار الاسد کو عہدے سے استعفے کا اعلان کرتے دکھایا گیا ہے‘‘۔یہ ویڈیو شام کے چوتھے بڑے شہر حمات کے ھیہ تحریر الشام اور مسلح دھڑوں کے ہاتھوں شہر پر قبضے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔شامی فوج کی پسپائی کے بعد ھیہ تحریر الشام نے حمات شہر پر مکمل کنٹرول کا اعلان کر دیا۔دریں اثنا فوج نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ مسلح دھڑے شہر میں داخل ہو گئے ہیں، یہ ادلب اور حلب کے بعد اپوزیشن کے قبضے میں جانے والا تیسرا شہر بن گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی فوجیں حمص کی طرف پیچھے ہٹ گئی ہیں۔