شامی کے ورلڈکپ پرفارمنس کے بعد نٹیزنس نے پھر ایک مرتبہ حسین جہاں کو بنایانشانہ

,

   

چند سال قبل حسین جہاں نے محمد شامی کے خلاف گھریلو تشدد اورمیاچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے۔

ائی سی سی ورلڈ کپ میاچ کے نیوز لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں محمد شامی کے پروفارمنس نے نٹیزنس کی تعریفیں بٹوری ہیں۔

تاہم بعض ان کی علیحدگی اختیار کرنے والی بیوی حسین جہاں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ غیرمنافع بخش تنظیم این سی ایم انڈیا جو مردو ں کے امور کی کونسل ہے اور گھریلو تشدد‘ جہیز کے جھوٹے الزامات کا سامنا کررہے متاثرین کی وکالت کرتی ہے نے ٹوئٹ کیاکہ”حسین جہا ں کے ساتھ کیاہونے والا ہے وہ اللہ جانتا ہے‘ مگر شامی نے آج ٹیم انڈیا کے مستقبل کو محفوظ کردیا‘ ہندوستان بمقابلہ نیوز ی لینڈ کھیل میں 7وکٹ لے کر تاریخ بنائی ہے“۔

https://x.com/NCMIndiaa/status/1724838262177485183?s=20

ایک اورنٹیزن نے لکھا کہ ”ہر کوئی جدوجہد کررہا ہے۔ محمد شامی نے ہندوستان کے لئے جدوجہد کی‘ وہیں ان کی علیحدہ ہوجانے والی بیوی زیادہ بھتہ وصولی کے لئے جدوجہد کررہی ہے“۔

https://x.com/anujraathi/status/1724778927389053089?s=20

پیش ہیں یہاں پر کچھ او رتبصرے

https://x.com/Incognito_qfs/status/1724831028785614869?s=20
https://x.com/DeepikaBhardwaj/status/1709907681702735943?s=20

محمد شامی کے خلاف حسین جہاں کے الزامات
چند سال قبل حسین جہاں نے نہ صرف گھریلو تشدد کے الزامات لگائے تھے بلکہ شامی کے میاچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا بھی اشارہ دیاتھا۔

اس وقت ہندوستانی گیند باز نے کہاتھا کہ ”میں اپنے ملک کے مرجاؤں گا مگر غداری نہیں کروں گا“۔

چند ماہ قبل عدالت نے محمد شامی کو حکم دیاتھا کہ وہ علیحدہ ہونے والی اپنی بیوی حسین جہاں اور بیٹی کو ہر ماہ گذارے کے لئے 50,000روپئے ادا کریں۔

حال ہی میں اس نے میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں محمد شامی کے خلاف پھر ایک مرتبہ سنگین الزامات لگائے تھے

https://x.com/NewsNationTV/status/1721563374268338345?s=20

وزیراعظم مودی اورد یگر نے شامی کو مبارکباد پیش کی
ٹیم انڈیاکی ائی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی‘ کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور دیگر نے محمد شامی کی ستائش کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا کہ ”آج کاسیمی فائنل شاندار انفرادی پروفامنس کی وجہہ سے اور بھی دلچسپ رہا ہے۔

اس گیم میں اور ورلڈ کپ میں بھی محمد شامی کی گیند بازی کو کرکٹ کے شائقین نسل در نسل یاد رکھیں گے۔ بہت اچھا کھیلا شامی!“۔

https://x.com/narendramodi/status/1724835978970349721?s=20

راہول گاندھی نے لکھا کہ ”مین آف دی میاچ کے شاندار گیند باز محمد شامی!۔ان کی مسلسل میاچ جیتنے والی کارکردگی نے اس ورلڈ کپ میں انہیں اور بھی شاندار بنادیاہے“۔

https://x.com/RahulGandhi/status/1724870408397361442?s=20

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکے خلاف ہندوستانی گیند بازکی کارکردگی
ائی سی سی ورلڈ کپ میں نیوز ی لینڈ کے خلاف کل کے سیمی فائنل میں مذکورہ ہندوستانی گیند باز میاچ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بن گئے‘انہوں نے 9.5اوورس میں 7وکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے اور ٹورنمنٹ میں تین مرتبہ پانچ وکٹ لینے والے گیندبازبھی بن گئے ہیں

۔محمد شامی‘ ویراٹ کوہلی‘ شریاس ایر کے پرفارمنس نے نیوزی لینڈ کو 70رنوں سے شکست دینے اور ائی سی سی ورلڈ کپ2023کے فائنل میں پہنچنے میں انڈیاکی مدد کی ہے۔

جیسے ہی محمد شامی نے سات وکٹ لئے اور ائی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیاکو پہنچنے میں مدد کی‘ بعض نٹیزنس نے حسین جہاں کو ان کے سابق کے الزامات پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔