چہارشنبہ کے روز سعودی عربیہ کا دورہ مکمل کرنے والے شامی خارجی وزیر فیصل مکاڈ کی جانب سے یہ بیان دیاگیاہے۔
دمشق/ریاض۔برسوں دو طرفہ تعلقات منقطع رہنے کے بعد شام اورسعودی عربیہ ایک مشترکہ بیان میں قونصل خدمات اورپروازوں کو بحال کرنے پررضا مندی ظاہر کی ہے۔
چہارشنبہ کے روز سعودی عربیہ کا دورہ مکمل کرنے والے شامی خارجی وزیر فیصل مکاڈ کی جانب سے یہ بیان دیاگیاہے‘زنہو ا نیوز ایجنسی کے مطابق 2011میں شامی خانہ جنگی کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ یہ اقدام پیش آیاہے۔
چہارشنبہ کے روز بیان میں کہاگیاہے کہ شام او رسعودی عربیہ دونوں نے ہی قونصل خدمات‘ پروازوں کو مذکورہ دونوں ممالک کے درمیان میں بحال کرنے پر رضا مندی ظا ہر کردی ہے‘ شام کی وزرات خارجہ کے مطابق‘ اس بات پر زوردیتے ہوئے کہاکہ دونوں فریقوں نے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔
بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے شام کے بحران کے ایک جامع تصفیے کے حصول کے لئے ضروری اقدامات کے طور پر تبادلہ خیال کیا جو اس کے تمام اثرات کو ختم کرے گا‘قومی مفاہمت حاصل کرے گا‘اور شام کی اس کے عرب ماحول میں واپسی اورعرب میں اس کی فطری کردار کی بحالی رول ادا کریگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے انسانی مشکلات کو حل کرنے اور شام کے تمام حصوں تک پہنچنے کے لئے امداد کے لئے موزوں ماحول فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
دونوں فریقین نے شامی پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی اپنے گھر واپسی کی اہمیت پر زوردیااور ساتھ ہی ساتھ ملک میں حالات کو مستحکم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے پر زوردیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان رشتہ کو معمول پرلانے کے طور پرسعودی کے خارجی وزیر شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے دعوت نامہ پر مکاڈ سعودی عرینہ کا دورے پر گئے تھے۔دونوں ممالک کے درمیان میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے بالترتیب تونیسیا اور شام نے اپنے سفارت خانوں کو چہارشنبہ کے روز دوبارہ کھولا ہے۔