شام سے داغی گئی چار میزائل ناکارہ کر دی گئیں: اسرائیل

   

تل ابیب،19نومبر(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف) نے منگل کے روز کہا کہ اس نے شام کے شمالی خطے سے داغی گئی چار مشتبہ میزائلوں کو ہوامیں ہی ناکارہ کر دیا ہے ۔ آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کیا،‘ شام کے شمالی علاقے سے چار مشتبہ میزائلیں داغی گئیں جنھیں اس نے ہوا میں ہی ناکارہ کر دیا ہے ’۔ آئی ڈی ایف کے اس ٹویٹ کے چالیس منٹ کے بعد ہی شمالی اسرائیل میں ہوائی حملے کا اعلان کر دیا گیا۔ غورطلب ہے کہ اسرائیل اور شام کے مابین متنازعہ گولان پہاڑی علاقے میں سرحد کا اشتراک کرتے ہیں۔