شام میں اسرائیلی حملہ، 3 فوجی ہلاک

   

طرابلس ۔ شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شام کے 3 فوجی ہلاک جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دمشق کے قریبی علاقہ سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام کی افواج نے میزائلوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق شام کو اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔