شام میں تیل پائپ لائن میں دھماکہ

   

دمشق، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے وزیر تیل نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بنیاس تیل پائپ لائن کو نشانہ بنایا ہے ۔تکنیکی ماہرین نقصان کا اندازہ لگارہے ہیں اور تیل کی پیداوار شروع کرنے کے لئے بحالی کا کام جاری ہے ۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی تیل پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔اس سے پہلے گزشتہ سال جون میں بنیاس میں بھی ایک تیل پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا تھا۔