شام میں داعش کیخلاف روس ، ایران اور ترکی کا تعاون جاری

   

ماسکو : ایران اور ترکی شام میں داعش اور دیگر عسکریت پسندوں کو فیصلہ کن شکست دینے کے لیے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ روسی نیوز ایجنسی نے یہ بات ان تینوں ممالک کی طرف سے جاری کیے جانے والے مشترکہ بیان کے حوالے سے بتائی ہے۔ قازقستان کے شہر نور سلطان میں شامی تنازعے پر ایک بین الاقوامی کانفرنس ہو رہی ہے جس میں ایران، ترکی اور روس بھی شامل ہیں۔