شام میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں: سعودی کابینہ

   

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب کی میزبانی میں شام پر وزارتی اجلاسوں میں وسیع بین الاقوامی شرکت کی تعریف کی۔ برادر شامی عوام کی انسانی اور اقتصادی سطح پر حمایت کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے اور تاریخ کے اس اہم مرحلے پر ان کی مدد کرنے اور شام کو ایک متحد، خود مختار اور محفوظ ریاست کے طور پر دوبارہ تعمیر کرنے میں ان کی مدد کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے کہا کہ شام میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اس کی خودمختاری پر کوئی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، اور اس کی سرزمین پر کسی طرف سے حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی سعودی کابینہ نے عالمی برادری سے مملکت کے مطالبہ کی تجدید کی کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے تحت جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرے، نیز ریاستوں کی خودمختاری اور ان کی سرحدوں کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ خطے کے بحرانوں اور منصفانہ اور جامع امن کے حصول کی کوششیں تیز کرنے پر بات کی۔