شام میں روسی طیاروں کی بمباری،11افراد ہلاک

   

دمشق، 22جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شورش زدہ شام میں روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے صحافی سمیت 11 شہری ہلاک ہوگئے ۔خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے شام میں موجود برطانوی مبصر گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ادلب کے علاقے خان شیخون میں روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے وائٹ ہیلمٹ میں شامل 20 سالہ فوٹو جرنلسٹ بھی ہلاک ہوگیا۔دوسری جانب وائٹ ہیلمٹ نے ٹوئٹر پر ‘انس الدیاب کی موت پر افسوس کا اظہار کیا’۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ فوٹو جرنلسٹ سیرین سول ڈیفنس سینٹر کے لئے رضاکارانہ طور پر بھی کام کرتا تھا۔واضح رہے کہ حلب کے بڑے حصہ پر باغیوں اور جہادی گروپوں کااب بھی قبضہ ہے اور صرف ایک حصے پر روس کی حمایت یافتہ حکومت کا کنٹرول ہے ۔