شام میں سرنگ دھماکے 2 معصوموں کی موت

   

دمشق: شام کے صوبہ رقہ میں سرنگ کے دھماکے میں دو بچے ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع شامی میڈیا نے دی۔ذرائع نے ثنا خبررساں کمیٹی کو بتایا کہ یہ دھماکہ صوبہ رقہ کے ابو سورہ گاؤں کے قریب ہوا۔شام میں دہشت گردوں نے سرکاری سیکورٹی فورسز سے بدلہ لینے کے لئے اس طرح کے دھماکہ خیز بارودی سرنگیں مختلف مقامات پر پر لگا رکھے ہیں ، جس کی وجہ سے ملک بھرمیں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔