دمشق: شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے ایک ماہ سے زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود ان سینکڑوں بچوں کی قسمت غیر واضح ہے جنہیں ان کے والدین کو گرفتار کرنے کے بعد یتیم خانوں میں منتقل کیا گیا تھا۔دریں اثنا شام کی سماجی امور اور محنت کی وزارت کے میڈیا آفس نے انکشاف کیا ہے کہ اسے اسد کے دور حکومت میں سکیورٹی برانچوں کی طرف سے بھیجے گئے کئی خفیہ خطوط ملے ہیں جن میں یتیموں کی پرورش سے متعلق انجمنوں میں متعدد بچوں کی منتقلی کی تفصیلات درج ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزارت کو دستاویزات جمع کرنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے ۔تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت برائے سماجی بہبود اس وقت آرکائیونگ کے نظام کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے۔