طرابلس ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام کے مشرقی حصے میں کیے جانے والے ایک فضائی حملے میں عراقی ملیشیا گروپ حشد الشعبی کے 26 جنگجو مارے گئے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ حملہ عراق میں اتحادی فوج کے ایک اڈے پر راکٹ حملے کے بعد کیا گیا۔ آبزوریٹری کے مطابق یہ حملہ ممکنہ طور پر امریکی سربراہی میں قائم اتحادی فوج کی طرف سے کیا گیا ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک48 افراد کی موت
پیرس، 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہو گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل جیروم سالومون نے چہارشنبہ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔فرانس میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 497 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2281 ہو گئی ہے۔