شام پر اسرائیل کے میزائل حملے

   

دمشق: شامی دارالحکومت کے قریب اسرائیل کے میزائل حملے میں 4 فوجی زخمی ہوگئے۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے دمشق کے قریب کئی میزائل فائر کئے گئے، تاہم دفاعی نظام نے ان میں سے کئی میزائلوں کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے فضا میں ہی تباہ کردیا۔ ایک میزائل ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا، جس کے باعث 4 فوجی زخمی ہوئے، تاہم اس کے نتیجے میںکوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق میزائل حملوں کے دوران دمشق میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایرانی ملیشیا کا اسلحہ کا ڈپو تباہ ہوگیا۔