شام پر کیا گیا فضائی حملہ ناکام

   

دمشق، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام کے فضائی سکیورٹی کے نظام نے جمعہ کی صبح شمال مغربی ہاما صوبے کے مصائف شہر پر ہوئے میزائل حملے کو روک دیا۔شام کی ٹیلی ویژن نشریات کے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہاما صوبے کے مصائف شہر میں ہوئے حملے کو فضائی سکیورٹی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔حملے میں جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔

ادلب کے دو شہر دہشت گردوں سے پاک
دمشق، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام کی فوج نے ادلب صوبے کے دو شہر دہشت گردوں سے آزاد کرا لئے ہیں۔ شامی مسلح افواج کے ایک بریگیڈیئر جنرل نے بتایا کہ فوج نے مڈایا اور تل الجاہی کو دہشت گردوں سے پاک کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید تصادم میں دہشت گرد بھی مارے گئے ۔ مہلوک دہشت گردوں کے پاس سے کثیر تعداد میں ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔