شام کے بحران کے حل کیلئے مذاکرات

   

قاہرہ: مصر ، اردن ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے سفارتکاروں نے شام کے بحران کے حل کیلئے ایک اجلاس طلب کیا ہے ۔مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حفیظ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق ان ممالک کے سفارتکاروں نے یہ اجلاس طلب کیا ہے ۔اس اجلاس میں شام کی عرب شناخت کے تحفظ کے پیش نظر مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کے تناظر میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔