شام کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی دھاوے جاری

   

طرابلس : شام کے مغربی علاقے حما کے دیہی علاقوں میں اتوار کے روز نامعلوم افراد کی جانب سے چھاپے مارے گئے ہیں۔ ان افراد نے مصیاف کے علاقہ کو نشانہ بنایا ہے۔ شام کی خبر رساں ایجنسی “سانا” کی رپورٹ کے مطابق دمشق نے ان کاررواائیوں کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حما اور طرطوس کے دیہی علاقوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں 3 فوجی زخمی ہوئے۔ مصیاف کے علاقے میں “سائنسی تحقیق” کے مرکز پر بھی حملہ کیا گیا۔ اس مرکز کے متعلق گزشتہ برسوں میں بہت سے سوال اٹھائے گئے ہیں۔ خاص طور پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ یہ مرکز ایرانی انجینئروں اور ماہرین کی نگرانی میں میزائلوں اور کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ یہ مرکز 2017 سے کئی اسرائیلی حملوں اور چھاپوں کا نشانہ بھی بن چکا ہے۔اگست 2018 میں اس مرکز کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔